لاہور (سپورٹس رپورٹر)وزیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب رائے تیمورخان بھٹی سے قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر حسن علی نے گزشتہ روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی، حسن علی نے اپنے آبائی علاقے میں کرکٹ گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کی درخواست کی جس پر صوبائی وزیر کھیل نے محکمہ سپورٹس سے سفارشات طلب کرلی ہیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ حسن علی پاکستان کا اثاثہ ہیں، انہوں نے پوری دنیا میں اپنی کارکردگی سے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔