مینگورہ (نما ئند ہ 92نیوز)سوات کے علاقہ وا د ی کالام پاٹین با نڈہ مٹلتان میں مکا ن پر پہا ڑ ی تو د ہ گر نے سے 2خو اتین سمیت 6افراد جا ں بحق ہو گئے ۔پو لیس کے مطابق سوات کے علاقہ کالام پاٹین با نڈ ہ مٹلتان میں بخشی و لد حیا ت کے مکا ن پر پہا ڑ ی تو د ہ گر نے سے ا س کی بیوی (ر)، بیٹی ذکیہ ، گل مینہ ،طاہرہ،بیٹا محمد نعمت اوربھتیجی مریم بی بی جاں بحق ہوگئے جبکہ ما لک مکان کو ملبے سے زخمی حا لت میں نکال لیا گیا۔زخمی اور جاں بحق افرا د کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا اور ہسپتال منتقل کردیا ،تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔