خرطوم (این این آئی)افریقی ملک سوڈان میں صدر عمر البشیر کی معزولی کے بعد پہلی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے ۔ یہ 18رکنی کابینہ سوڈانی فوج اور جمہوریت نواز مظاہرین کے درمیان اقتدار کی شراکت کے ایک معاہدے کے نتیجے میں تشکیل دی گئی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ معاہدہ اگست میں امریکا اور خطے کے عرب ممالک کی کوششوں سے طے پایا تھا۔ سوڈان کے سابق حکمران عمر البشیر کو اپریل میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے اقتدار سے الگ کر دیا تھا۔ نئی کابینہ کو ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور افراط زر کے مسائل کا سامنا ہے ۔