ٹوکیو( اے ایف پی) جاپان کے کار ساز ادارے سوزوکی موٹر، مزدااور یاماہا نے کچھ گاڑیوں میں غلط ایمشن ڈیٹا کے استعمال کا اعتراف کیا ہے ۔وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں نے اس وقت اس بات کا اعتراف کیا جبکہ تئیس کمپنیوں کو ان ہاؤس چھان بین کا کہاگیا۔وزارت کے مطابق تینوں کمپنیوں نے گاڑیوں کی انسپکشن میں نامناسب ہینڈلنگ کی رپورٹ کی ۔ سوزوکی نے 6,401 گاڑیوں، مزدہ نے بہتر گاڑیوں جبکہ یاماہا نے موٹر بائیک سیمپل کے دواعشاریہ ایک فیصد میں چیٹنگ کا اعتراف کیا۔