اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر،نیٹ نیوز)حکومت کے سوشل میڈیا کے لیے نئے قوانین پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چو دھری نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے متعلق حکومتی فیصلہ سیاسی نہیں اقتصادی ہے ۔ ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ (قوانین) کیسے میڈیا کی آزادی کے خلاف ہو گئے ؟ اس سے ڈیجیٹل میڈیا اشتہارات روایتی میڈیا کے نسبت زیادہ ہوں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب پر حکومت کا کوئی اختیار نہیں، احتساب کے قانون میں کوئی سقم ہے تو ہم اس پر بات کرنے کو تیار ہیں، دونوں بڑی اپوزیشن جماعتیں مسودے پر الجھ رہی ہیں، پارلیمنٹ میں ذاتیات پر اتر آئیں تو ماحول خراب ہو گا۔ قبل ازیں وفاقی وز یر سے مرکزی انجمن تاجران جہلم کے دونوں گروپوں کے نمائندوں کے وفد نے ملاقات کی۔