کراچی ( کامرس رپورٹر)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید1300روپے مہنگاہوگیا۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت79000روپے سے بڑھ کر 80300روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 67730روپے سے بڑھ کر68844روپے ہوگئی ۔ بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا۔