کراچی (کامرس رپورٹر)بین الاقومی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں24ڈالرکااضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید 1700روپے مہنگاہوکر82000روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید24ڈالرکے اضافے سے بڑھ کر1420ڈالرہوگئی جس سے کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1700 روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 1458 روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیااورفی تولہ سونے کی قیمت80300روپے سے بڑھ کر 82000 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت68844روپے سے بڑھ کر70302روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت780.17روپے پرمستحکم رہی۔