اسلام آباد (خبرنگار) سپریم کورٹ نے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سرچارج (جی آئی ایس ڈی)سے متعلق مقدمات کی جلد سماعت کی وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے معاملہ 19 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے ۔ یاد رہے کہ صنعت کاروں کو اربوں روپے کی معافی کا معاملہ سامنے آنے پر وزیر اعظم نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی تھی کی وہ اس معاملہ میں عدالت عظمیٰ سے رجوع کریں ، جس پر وفاقی حکومت نے عرصہ دراز سے زیرالتوا مقدمات کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کی تھی۔