اسلام آباد(خبر نگار)سابق وزفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستیں سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کردی گئیں۔جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بنچ پیر 24فروری کو ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیرا گان ہائوسنگ سکیم میں بے قاعدگیوں کے الزام میں نیب نے دسمبر 2018ء میں حراست میں لیا تھا۔دونوں بھائیوں کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کی تھی جس پر انھوں نے ضمانت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔