کراچی (سپورٹس ڈیسک) کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرزکے لیگ سپنر فواد احمد منہ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے ،مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ 36سالہ فوا د احمد پشاور زلمی کے خلاف کوالیفائر میچ کے دوران امام الحق کی ریٹرن شاٹ کیچ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے منہ پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر آغا خان ہسپتال منتقل کردیا گیا،ذرائع کے مطابق گیند لگنے سے لیگ سپنر کا ایک دانت ٹوٹا ہے ۔یاد رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے فائنل میں پہنچنے پر سپنر فواد احمد نے درد کے باوجود خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم فائنل بھی جیت لے گی ۔