سپین (ویب ڈیسک) سپین میں جنگلی گھوڑوں کو قابو کرکے ان کے ناخن کاٹنے کا انوکھا اور دلچسپ فیسٹول منایا گیا۔ہر سال یہ انوکھا فیسٹیول سابو سیڈو نامی شہر میں منایا جاتا ہے ۔بھاری بھرکم گھوڑوں کو گرا کر ان کے ناخن کاٹنے کے اس میلے میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی زور آزمائی کرتی نظر آتی ہیں۔