لاس اینجلس ( شوبز ڈیسک)زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں میں شمار ہونے والی ہالی وڈ اداکارہ 34 سالہ سکارلٹ جانسن نے اپنی سوتیلی بیٹی کو انتہائی کم عمری میں مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے والے ہدایت کار کی حمایت کرکے سب کو حیران کردیا ،انہوں نے کہا کہ انہوں نے ان جیسا بہترین اور ذمہ دار شخص نہیں دیکھا۔انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ انہیں 84 سالہ ووڈی ایلن پر یقین ہے اور وہ ان کا بے حد احترام کرتی ہیں۔ ووڈی ایلن کو اپنی سوتیلی بیٹی کو کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کرنے پر تنقید کا سامنا ہے ۔