سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیالکوٹ تھانہ مراد پور کے علاقہ میں بااثر شخص کی جدید ممنوعہ اسلحے سے فائرنگ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جدید گنوں سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی ۔ تھانہ مراد پور سے چند گز کے فاصلے پر بااثر شحص جسکی شناخت رانا ناصر کے نام سے ہوئی ہے سر عام غیر ممنوعہ جی تھری گن سے فائرنگ کرکے قانون کی د ھجیاں بکھیرتا نظر آرہا ہے۔