سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دو موٹرسائیکلیں میں تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پسرور گوجرانوالہ روڈ بمقام چرڈ سٹاپ پر دو موٹرسائیکلیں میں خطرناک تصادم کے نتیجہ میں خاتون سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔تھانہ کوتوالی کے علاقہ شیخ ہسپتال قلعہ کے قریب دس سالہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار بچہ ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا۔