لاہور ،اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی، 92نیوزرپورٹ) چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اندراج مقدمہ سے متعلق سیکشن 22 اے 22 بی ختم کردی جس کے بعد عدالتوں سے مقدمات کا بوجھ کا کم ہونے لگا اور سائلین اب اندراج مقدمہ کے لئے عدالت نہیں آسکیں گے ،چیف جسٹس کے فیصلے کے بعد سیشن جج لاہور نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت سائلین کو اب اندراج مقدمہ کے لیے ڈسٹرکٹ کمپلینٹ ادارے سے رجوع کرنا پڑے گا، ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سیل ایس پی کی سربراہی میں قائم کیا جائے گا،چیف جسٹس نے قومی جوڈیشل پالیسی کے اجلاس میں سیکشن 22 اے 22 بی کے خاتمہ کی منظوری دی تھی جسکے نتیجے میں لاہور کی سیشن عدالتوں نے 15ہزار سے زائد درخواستیں آدھے گھنٹے میں نمٹادیں جبکہ اندراج مقدمہ کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز سے درخواستیں فوری واپس لے لی گئیں۔