اسلام آباد (سٹاف رپو رٹر)سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور کے درمیان معاہدہ طے پایا گیا جس کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے ماہرین سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آبادکو بہتر انداز میں چلانے کیلئے خدمات فراہم کرینگے ، اس کو مزید موثر بنانے کیلئے پنجاب سیف سٹی کی طرف سے تکنیکی بنیادوںپر مدد کے علاوہ اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ پرمامور عملے کو باقاعدہ تکنیکی تربیت دینے کے بھی پابند ہونگے ۔ اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ اورپنجاب سیف سٹی متعلقہ ریکارڈ ایک دوسرے کیساتھ شیئرکرینگے ۔ معاہدے کے بعدسیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے سے اس کو بہتر اندازسے چلانے کے علا وہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد کو جرائم پیشہ عناصرسے پاک کرنے ،کارچوری،ٹریفک کنٹرول کرنے اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میںمدد ملے گی۔