کراچی(کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن کی سینئر ترین فنکارہ ذہین طاہرہ کو گزشتہ روزسپردخاک کر دیا گیا، انکی نماز جنازہ مسجد ابراہیم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی جس میں شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات سمیت انکے رشتہ دار اور عزیز واقارب شریک تھے بعدازاں پاپوش نگر قبرستان میں انکی تدفین کی گئی۔ نمازہ جنازہ میں سینئر اداکار قوی خان ، بہروز سبزواری ، اقبال لطیف، اسلم شیخ ، شہزاد رضا، ایم افراہیم ، انور اقبال ، عدنان شاہ ٹیپو، امجد رانا ، شجاع سمیع ، عامر صمد خان، شہزاد علی خان، ایاز خان، شاہد شاہ ، مہتاب احمد خان ، ساجد علی ساجد، آرٹس کونسل سے احمد شاہ ، اعجاز احمد فاروقی ، سعادت جعفری ، اسجد بخاری ، نذر حسین سمیت دیگر موجود تھے ، سینئر فنکارہ کے نماز جنازہ میں کسی بھی سیاسی اور حکومتی شخصیات نے شرکت نہیں کی ۔