لاہور (پ ر )لاہور پریس کلب کے لائف ممبر اور سینئر صحافی سید امتیاز راشد انتقال کرگئے ۔مرحوم کو گزشتہ رات نماز جنازہ کے بعد میانی صاحب کے قبرستان میں سپر د خاک کردیاگیا۔نماز جنازہ میں لاہور پریس کلب اور صحافتی تنظیموں کے عہدیداروں اور صحافیوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔صحافتی برادری نے مرحوم کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے ۔