پیانگ یانگ( آن لائن ) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی طرف سے امریکی ایف 35 لڑاکا طیاروں کی خریداری کو انتہائی خطرناک اقدام قرار دے دیا۔ مقامی میڈیا نے شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے انسٹی ٹیوٹ فار امریکن سٹڈیز کے پالیسی ریسرچ ڈائریکٹر کے حوالہ سے کہا ہے کہ اس صورتحال میں شمالی کوریا خصوصی ہتھیاروں کی تیاری اور تجربات پر مجبور ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے حکام کا امر یکہ سے مزید ہتھیار خریدنا اور شمالی اور جنوبی کوریا کے مابین تعاون اور مصالحت کے متعلق رویہ غیرمہذب اور افسوس ناک ہے ۔