ایمسٹرڈیم(نیوزایجنسیاں،نیٹ نیوز)آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملوک نے ہالینڈ میں سیاسی پناہ طلب کر لی ہے ۔ ہالینڈ کی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانیوالی آسیہ بی بی کی بریت کا کیس جیتنے والے وکیل سیف الملوک نے کہا ہے کہ اپنی اور اپنے اہلخانہ کی جان کوخطرہ کے باعث ملک چھوڑ کر ہالینڈ آیا ہوں۔میں سیاسی پناہ کے حوالے سے ہالینڈ کی حکومت کی پیشکش کا منتظر ہوں۔آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد ہالینڈ آنے کا مقصدخاندان کا تحفظ یقینی بنانا ہے ۔موجودہ صورتحال میں میرے لئے یہ ممکن نہیں کہ پاکستان میں رہ سکوں۔