اسلام آباد (این این آئی)سی پیک فریم ورک کے تحت ایک اور پن بجلی گھر کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا،آزاد کشمیر میں 1124 میگاواٹ کوہالہ پن بجلی گھر تعمیرکیلئے سہ فریقی معاہدہ کیا گیا،وزیر توانائی عمر ایوب کی زیر صدارت پی پی آئی بی اجلاس میں تفصیلات پیش کردی گئیں،معاہدے پر چائنہ تھری گورجز کمپنی حکومت آزاد کشمیر اور وزارت بجلی کے ذیلی ادارے پی پی آئی بی کے حکام نے دستخط کئے ،چائنہ تھری گورجز کمپنی دریا جہلم پر پن بجلی گھر منصوبے کیلئے 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی،منصوبے سے سالانہ 5 ارب یونٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی،سہ فریقی معاہدے پر دستخط کے بعد چینی کمپنی کی طرف سے کوہالہ پن بجلی گھر منصوبے کا آغاز کیا جائیگا۔کوٹلی میں دریائے پونچھ پر 102 میگاواٹ کے گلپور ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بھی کمرشل آپریشن مکمل کرلیا گیا۔