لاہور (سٹاف رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آل پاکستان 38 ویں دو روزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر آج سے مرکز ختم نبوت مسلم کالونی میں شروع ہو گی، کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ، ختم نبوتؐ کے رضا کاروں نے پنڈال کے چاروں اطراف میں سکیورٹی کے تمام تر انتظامات سنبھال لئے ،شرکاء کو سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی اور واک تھرو گیٹس سے گزار کر جامہ تلاشی کے بعد پنڈال جانے کی اجازت ہو گی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمائوں مولانا عزیز الرحمٰن جالندھری، مولانا اﷲ وسایا اور مولانا غلام مصطفی ٰنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کانفرنس سے مولانا فضل الرحمٰن، پیر ذوالفقار نقشبندی، سراج الحق اور مولانا صاحبزادہ شاہ اویس احمد نورانی سمیت ملک بھر کی ممتاز مذہبی و روحانی شخصیات کا ایمان پرور خطاب ہوگا۔ کانفرنس عقیدہ ختم نبوتؐ کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمہ کے لئے مشعل راہ ثابت ہو گی۔ مولانا اسماعیل شجاع آبادی، عزیز الرحمٰن ثانی ، قاضی احسان احمد اور مفتی محمد راشد مدنی نے صحافیوں کو کانفرنس کے تفصیلی شیڈول پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کی پانچ نشستیں ہوں گی۔ مختلف نشستوں کی صدارت مولانا سید سلمان بنوری، صاحبزادہ عزیز احمد، صاحبزادہ خلیل احمد خانقاہ سراجیہ کندیاں، مولانا سید جاوید حسین ، قاری محمد یاسین فیصل آباد، مولانا سعید یوسف پلندری، صوفی محمد دین گوجرہ، مولانامفتی شہاب الدین موسی زئی شریف، مولانا پیر عزیز الرحمٰن ہزاروی، مولانا محب اﷲ لورالائی، مولانا مفتی محمد حسن، مولانا فضل محمد، پیر رضوان نفیس، مولانا عبدالمجیب بیر شریف اور دیگر مشائخ عظام کریں گے ۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز صبح دس بجے نائب امیر مرکزیہ صاحبزادہ خواجہ عزیز احمدکے افتتاحی بیان سے ہو گا۔ افتتاحی سیشن سے مرکزی مبلغ مولانا قاضی احسان احمد ، مولانا توصیف احمد ،مولانا مختار احمد، تجمل حسین، مولانا عبدالحکیم نعمانی ، مولاناعبدالستار گورمانی ، مولانا غلام حسین، مولانا عبدالنعیم ،فقیر اﷲ اختر، مولانا محمد طیب ، مولانا طارق معاویہ، مولانا فضل الرحمٰن منگلا، اور مولانا محمد ضیاء الدین آزاد سمیت دیگر کئی حضرات خطاب کریں گے ۔ دوسری نشست ظہر کی نماز کے بعد ہو گی جس سے پیر ناصر الدین خاکوانی، مولانا اعجاز مصطفی ٰ، پیر عبدالرحیم نقشبندی ، مولانا قاری جمیل احمد، مولانا مفتی خالد محمود ، مولانا اشرف علی خطاب کریں گے ۔عصر کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوگی،مولانا اﷲ وسایا شرکاء کے تحریری سوالات کے جوابات دیں گے ۔ مغرب کی نماز کے بعد مولانا اجمل قادری، قاضی ارشد الحسینی مجلس ذکر کرائیں گے ۔ عشاء کی نماز کے بعد مولانا یوسف خان، شاہ اویس نورانی، مولانا سیدضیاء اﷲ شاہ بخاری، انجینئر ابتسام الٰہی ظہیر، مولانا محمد امجد خان،ڈاکٹر عتیق الرحمٰن، مولانا عبدالرؤف ، مولانا قاضی مشتاق احمد، قاری عبدالوحید قاسمی،حامد الحق حقانی، مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا بشیر احمد شاد،لیاقت بلوچ کے علاوہ مولانا فضل الرحمان درخواستی و دیگر حضرات خطاب کریں گے ۔ 11 اکتوبر صبح کی نماز کے بعد مولانا منیر احمد منور درس قرآن دینگے ۔بعد از فجر مولانا منیر احمد منور درس ، جبکہ مولانا اسحاق ساقی بہاولپور، مولانا قاسم سیوطی، مولانا وسیم اسلم، مولانا خالد عابد، مولانا عارف شامی، مولانا خبیب، مولانا اقبا ل، مولانا عبدالرزاق ، مولانا محمداویس ، مولانا محمد حنیف سیال، مفتی خالد میر، مولانا عبدالرشید غازی، مولانا محمد نعیم ، مولانا ظفر اﷲ سندھی اور نماز جمعہ سے مولانا فضل الرحمٰن درخواستی، مولانا عزیز الرحمٰن جالندھری اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی خطاب کریں گے ، بعد نماز جمعہ آخری نشست ہوگی جس میں پیر ذوالفقار احمد نقشبندی ، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن خطاب کرینگے ۔ علاوہ ازیں نعتیہ کلام سید سلمان گیلانی، حافظ محمد شریف ، مولانا شاہد عمران عارفی، مولانا محمد قاسم گجر، فیصل بلال حسان، امین برادران و دیگر نامور شعراء پیش کریں گے ۔