لاہور(شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ 50 کی دہائی پار کرچکی ہیں اور نانی بھی بن چکی ہیں لیکن وہ آج بھی ویسی ہی ہیں جیسی وہ 1993 میں اپنے پہلے ڈرامے ’ماروی‘ میں نظر آئی تھیں۔سوشل میڈیا پر جب سے فیس ایپ آئی ہے ہر کوئی اس کے بخار میں مبتلا نظر آرہا ہے ۔ کھلاڑیوں سے لے کر فلمی ستاروں تک ہر کوئی اس ایپ کے ذریعے بوڑھا ہورہا ہے لیکن ایک ہستی ایسی بھی ہے جس کو یہ فیس ایپ بھی بوڑھا نہیں کرپائی اور اس ہستی کا نام ’ماہ نور بلوچ‘ ہے ۔ماہ نور بلوچ اپنی خوبصورتی اور گزشتہ کئی دہائیوں سے ایک ہی طرح نظر آنے کے باعث اکثر ہی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، اب فیس ایپ آنے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر ماہ نور بلوچ کے تذکرے ہورہے ہیں۔ پاکستان کے مختلف اداکاروں کی جانب سے فیس ایپ کے ذریعے خود کے بڑھاپے کی تصاویر شیئر کی گئیں تو بعض سوشل میڈیا صارفین نے ماہ نور بلوچ کی تصاویر شیئر کرنا شروع کردیں اور کہا کہ انہیں تو فیس ایپ بھی بوڑھانہیں کرپائی۔