نیویارک (سپورٹس ڈیسک ) امریکی باکس آفس پر پہلی جنگ عظیم میں دو برطانوی فوجیوں کے اہم مشن کی کہانی چھاگئی ، فلم’ 1917‘نے 3 دنوں میں 6 ارب کا بزنس کرلیا اور پہلے نمبر پر براجمان ہوگئی۔ایکشن فلم’ 1917‘ نے امریکی شائقین کے دلوں میں گھر کرلیا، فلم میں جنگ کی ہولناک تباہی کیساتھ انسانی جذبات انتہائی متاثرکن انداز میں پیش کیے گئے ہیں۔فلم نے 3 دنوں میں6 ارب کا بزنس کیا اور پہلے نمبر پر براجمان ہوگئی جبکہ یہ فلم بہترین ہدایتکار اور بہترین فلم کے دو گولڈن گلوب ایوارڈز جیت چکی ہے اوراسے آسکرکیلئے بھی فیورٹ قرار دیا جارہا ہے ۔ ایک مہینے تک باکس آفس پرراج کرنیوالی فلم ’ اسٹار وارز؛ دی رائز آف اسکائی واکر‘ نے 2ارب 33 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی اور دوسرے نمبر پر آگئی ۔تصوراتی دنیا میں دلچسپ ہنسی مذاق اورایکشن سے بھرپورفلم ’جمانجی؛ دی نیکسٹ لیول ‘نے اس ہفتے دو ارب 16 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی اور تیسرے نمبر پر رہی۔