لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء عشرہ شانِ رحمت للعالمین ﷺ کو بھر پور مذہبی عقید ت واحترام سے منا رہی ہے ۔ یکم ربیع الاول ہی سے الحمراء نے اپنے پروگرامز کا آغاز کر دیا ہے جو 12ربیع الاول تک جاری رہیں گے ۔روزانہ کی بنیاد پر بھرپور پروگرام مرتب کئے گئے ہیں ۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اعجاز احمد منہاس نے کہا کہ عشرہ رحمتہ للعالمین ﷺ منانے کا مقصد نبی ﷺ کی سیرت و کردار سے فیض یاب ہونا ہے ۔ ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ حضور اکرم سید المرسلین ﷺ کی ذات و صفات سے گہری محبت و عقیدت الحمراء کی اطرہ امتیاز ہے ۔12اکتوبر کو قوال ندیم جمیل محفل سماع میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔13اکتوبر کو نوجوان آرٹسٹ آنحضور ﷺ کے بارگاہ میں گل ہائے عقیدت پیش کریں گے ۔14اکتوبر کو محفل نعت اور 15اکتوبر کواسم محمد ﷺ پر مبنی خطاطی کی نمائش و مقابلہ ہوگا۔16اکتوبر کو محفل سما میں نامور قوال فرید آیاز ،آبو محمد قوال ساتھیوں کے ہمراہ فن کا مظاہرہ کریں گے ۔17تا19اکتوبر تین روزہ مقابلہ خطاطی اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔18اکتوبر کو محفل میلاد مصطفی ﷺ برائے خواتین جبکہ 19اکتوبر کو نعتیہ مشاعرہ ہو گا۔