لاہور(کلچرل رپورٹر)اْبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ زویا ناصر اور نومسلم جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زویا ناصر نے اپنی پہلی ڈھولکی کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہونے والے شوہر کرسٹن بیٹزمین بھی موجود ہیں جبکہ اس جوڑی کے ساتھ ان کا بہترین دوست یوٹیوبر شاہویر جعفری بھی ہے ۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زویا ناصر نے اپنی پہلی ڈھو لکی پر سیاہ رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اْن کے منگیتر نے اپنی اہلیہ کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کا انتخاب کیا۔اداکارہ نے دعا کی کہ ’اللّہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اسی طرح خوش اور ساتھ رکھے ۔انہوں نے اپنے دوستوں کے لیے لکھا کہ میں خدا کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس نے جس دن اْسے مجھے تْم سب سے ملوایا۔دوسری جانب زویا ناصر کے ہونے والے شوہر کرسٹن بیٹزمین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پہلی ڈھولکی کی تصویر شیئر کی۔واضح رہے کہ جرمن یوٹیوبر کرسٹن نے حال ہی میں اسلام قبول کیا ہے ۔