لاہور(کرائم رپورٹر، سپیشل رپورٹر )شاہدرہ کے علاقہ میں شوہر کے تشدد سے دم توڑ گئی، پولیس نے شوہر کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ، کوثر بی بی کو اس کے شوہر اعظم نے تشدد کا نشانہ بنایا ، اس کی حالت غیر ہوگئی ، اطلاع ملنے پر ڈولفن اور پولیس ٹیم پہنچ گئی ، خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال میں کچھ دیر زیرعلاج رہنے کے بعد خاتون دم توڑ گئی۔ شادباغ میں30 سالہ شخص پراسرارطورپرجاں بحق ہوگیا ، 30سالہ رضوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا ، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کردیا ، پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی ۔ مصری شاہ سے 45سالہ شخص کی نعش برآمد ہوگی، شناخت نہ ہونے پر نعش مردہ خانہ میں جمع کرا دی گئی، ایک موریہ پل کے قریب نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے ، شبہ ہے موت نشے کی زیادتی سے ہوئی ۔