ممبئی ، لاہور(سپورٹس ڈیسک) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے روی شاستری کو دوبارہ بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے اور اس کیساتھ ہی ان کی تنخواہ میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے جس کے بعد انہیں سالانہ تقریباً 10 کروڑ بھارتی روپے ملیں گے ۔بھارتی خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق روی شاستری کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ اس سے قبل وہ 8 کروڑ روپے سالانہ لے رہے تھے ۔دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے حال ہی میںٹیم کے مقرر کئے جانیوالے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح کی تنخواہ سالانہ 4 کروڑ بنتی ہے ۔