دمشق ( اے ایف پی ) سات سالہ شامی خانہ جنگی میں اب تک تقریبا چار سو ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے ۔ جنگ زدہ شام کے موضوع پر ہوئے ایک بین الاقوامی اجلاس کے مطابق اس تنازعے میں ساڑھے تین لاکھ افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ شام کی نصف آبادی ہجرت پر مجبور ہو چکی ہے ۔ لبنان میں ہوئے اس اجلاس کا مقصد شام میں مادی تباہی کا اندازہ لگانا تھا۔ اس تخمینے میں ہلاکتوں اور نقل مکانی سے ہونے والے مالی نقصانات کو شامل نہیں کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق شام میں اس وسیع تر تباہی کے تدارک کے لیے کئی سال درکار ہوں گے ۔