دمشق (این این آئی) شام کے صدر بشارالاسد نے ماموں زاد رامی مخلوف کے بیرون ملک سفر پرپابندی عائد کردی ہے ،رامی مخلوف کے ماموں زاد نے کہا ہے کہ دنیاوی کمپنیاں بشارالاسد کیساتھ وفاداری میں کمی کا سبب نہیں بن سکتیں۔ شام کی انتظامی جوڈیشل عدالت نے وزارت مواصلات اور اسد رجیم نظام کی طرف سے پیش کردہ دعوے کے بعد رامی مخلوف کو شام سے بیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم دیا ہے ۔خیال رہے کہ صدر بشارالاسد اور رامی مخلوف کے درمیان تجارتی اور کاروباری نوعیت کے اختلافات ہیں۔ ٹیلی مواصلات ریگولیٹری اتھارٹی کے ذریعہ شائع کردہ فیصلے کے متن میں بیان کیا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مدعا علیہ کو عارضی طور پر ملک چھوڑنے سے روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک دعوے کے بنیاد محرکات کا اورمطالبات کا حل نہیں نکال لیا جاتا یا جب تک کمپنی کی طرف سے حکومت کو معقول رقم ادا نہیں کی جاتی اس وقت تک رامی مخلوف پر پابندی برقرار رہے گی۔شامی وزارت انصاف کی طرف سے جاری کردہ ایک فیصلے میں بھی رامی مخلوف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تصدیق کی ہے ۔دوسری طرف رامی مخلوف کے بھائی ایہاب نے سریئٹل سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے بشارالاسد کے ساتھ اپنی وفاداری کا اعلان کیا ہے ۔