دمشق، واشنگٹن ( اے ایف پی، نیٹ نیوز ) شام میں حکومتی طیاروں کی بمباری اور ترک فوج کی گولہ باری کے باعث 8بچوں سمیت 21شہری جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ انسانی حقو ق کی تنظیم سیر ین آ بر رویٹری کے مطابق بشار حکومت کے طیاروں نے جنگجو ئوں کے زیر قبضہ صوبے ادلب کے علاقے مار ت النعمان میں ایک مار کیٹ کو نشانہ بنایا جس کے دوران 10شہری جان سے گئے جبکہ 15زخمی ہو گئے ہیں ادھر شامی صوبے حلب میں ترک فوج کی جانب سے گو لہ بار ی کے دوران 8بچوں سمیت 11افراد مارے گئے ہیں ۔ ادھرامریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ شام میں بشار حکومت کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی۔ "کیمیائی مواد کا بطور ہتھیار استعمال ہماری جدید تاریخ میں خو فناک ہلاکتوں اور زخمی حالتوں کا سبب بن رہا ہے "۔