شاہپورسٹی (نامہ نگار ) بائیس سالہ نوجوان بجلی کی ننگی تار کیساتھ جبکہ دو بچوں کا باپ شارٹ پنکھے کیساتھ چھوکر جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہپور شہر کا رہائشی دراز ولد فیاض کے گھر میں بجلی کی تار کا جوڑ ننگا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ بجلی کی تاروں سے چھو گیا جس سے اس کو زوردار کرنٹ لگ گیا۔دراز کو فوری طور پر ہسپتال لایا گیا لیکن وہ ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہو گیا ۔دوسرے واقعے میں قصبہ عاقل شاہ میں دو بچوں کا باپ چھبیس سالہ اشفاق ولد منیر چلتا پنکھا اٹھا کر ایک جگہ سے دوسری جگہ رکھتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔