ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک سال میں دوسری بار عمرہ کرنے کی فیس معاف کردی ہے ۔وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے سعودی فرمانرا اور شہزاہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری شاہی فرمان کی تصدیق کی ہے ۔۔ڈاکٹر محمد صالح کے مطابق اس حکم کا مقصد یہ باور کرانا ہے کہ سعودی حکومت مکہ، مدینہ اور دہگر مقدس مقامات پر جاری تعمیرات کے باوجود کثیر تعداد میں زائرین کو سہولیات فراہم کر سکتی ہے ۔بنتن نے کہا کہ شاہی فرمان کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ وژن2030تک بڑے مقاصد کا حصول ممکن بنایا جائے جس کے تحت 3کروڑ مسلمانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔