لاہور (نیوز رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن حکام نے لاہور سے برطانیہ فرارہوتے ہوئے ملزم محمد ساجد کو بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے پرطیارے سے آف لوڈ کر کے گرفتار کر لیا اور نیب کے حوالے کر دیا ۔ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور انکے بیٹے سلمان شہباز کیلئے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں نیب کی جانب سے ملزم محمد ساجد کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا تھا ۔ ایف آئی اے امیگریشن نے گزشتہ روز ملزم کی برطانیہ فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اور اسے گرفتار کر کے نیب کے حوالے کر دیا ۔