شجاع آباد ، پشاور (نامہ نگار، 92 نیوز) ضلع ملتان کے علاقے شجاع آباد میں ایک شہری نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا ، پولیو ٹیم کے ایریا انچارج پر تشدد کیا اور اس کے کپڑے پھاڑ دیئے ، 15 کی کال پر پولیس موقع پر پہنچی تو ملزم فرار ہوگیا، تھانہ سٹی میں کار سرکار مداخلت کامقدمہ درج کرلیا گیا، محلہ تیرت والا میں وقاص نے بچے کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کردیا ، لیڈی ہیلتھ ورکرز سے بدتمیزی کی اطلاع ملنے پر ایریا انچارج نذیر پہنچا ، وقاص بدتمیزی کرنے لگا اور پھر پولیو ٹیم پر حملہ کردیا ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو دھکے دئیے ، نذیر احمد پر مکوں اور تھپڑوں سے مبینہ تشدد کیا ، 15 کی کال پر تھانہ سٹی پولیس پہنچی تو وقاص موقع سے فرار ہوگیا ۔ شانگلہ میں پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کے باوجود بھی چوتھے روز پولیو مہم سخت سکیورٹی کیساتھ اختتام پذیرہوگئی، پولیو ٹیموں نے پولیس کی سکیورٹی میں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ، ڈی پی او شانگلہ ملک اعجاز کی بہترین حکمت عملی اور انتظامات کو خوب سراہا۔