لاہور(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کاشہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہری اپنی جانوں پر رحم کھائیں اور گھروں میں رہیں۔شہری گھروں سے غیرضروری نکلنے سے پرہیز کریں۔انتظامیہ ریاستی احکامات پر عملدرآمد کرائے ۔شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقدامات کو سنجیدہ لیناچاہیے ۔کرونا سے بچاؤ کا واحد حل خود کو محفوظ رکھنا ہے ۔پنجاب میں کرونا کے بڑھتے مریضوں پر تشویش ہے ۔عام آدمی کے لیے تین ہزار کا حکومتی ریلیف ناکافی ہے ۔تین ہزار میں پانچ افراد پر مشتمل فیملی 14دن کا راشن نہیں خرید سکتی۔حکومت کم ازکم پندرہ ہزار روپے مزدور طبقے کو راشن کے لیے دے ۔ریاست قوم کے لیے ماں کا درجہ رکھتی ہے ۔اس لیے کوئی بھی ماں اپنے بچوں کو بھوک اور پیاس کی حالت کمرے میں بند نہیں کرسکتی۔