لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے ۔ ذرا ئع کے مطا بق مزنگ ڈاکوؤں نے نوید و فیملی سے 7 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی،لاری اڈہ ڈاکوؤں نے شہزاد اور فیملی سے 5 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی،رائے ونڈ ڈاکوؤں نے اسلم سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و موبائل فون، شمالی چھاونی کے علاقے میں مسلح ڈاکو طارق کے گھر گھس کر اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 9لاکھ 40 کی نقدی۔ زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ رائیونڈ سٹی کے علاقے میں مسلح ڈاکو اعظم کے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 6لاکھ روپے کی نقدی۔پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ کر لئے گئے سمن آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو فیصل اور فیملی سے 3لاکھ 20 ہزار کی نقدی و زیوارات۔ نصیر آباد کے علاقے سے عاطف اور فیملی سے 1لاکھ 35کی نقدی و زیوارات۔ ساندہ سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر ظہیرسے 55 ہزار۔شادباغ سے اشرف سے گن پوائنٹ پر 20ہزار نقدی موبائل فون اور قائد اعظم انڈسٹریل ایریا سے گن پوائنٹ پر ماجد سے 60ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور لیاقت آباد اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ مغلپورہ۔شادمان اور کاہنہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔