لاہور(سٹاف رپورٹر)لیسکو نے بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا ،پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان کرکٹ میچ کے دوران بھی بجلی کی آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہا ،کرکٹ کے شائقین میچ کے سکور،اوورز اور وکٹ کے بارے میں جاننے کے لئے بے تابی سے بجلی آنے کا انتظار کرتے اور جب بجلی آتی تو اﷲ کا شکر ادا کرکے دوبارہ میچ دیکھنے میں مگن ہوجاتے ۔بجلی کے آنے جانے کا کھیل رات گئے تک جاری رہا ، جس کی وجہ سے لیسکوانتظامیہ کے خلاف شائقین غم و غصہ کا اظہار کرتے رہے ۔ جبکہ دن بھر بھی بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی جس کے باعث صارفین کو شدیدمشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ روز صبح سویرے سے ہی بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز ہوگیا ،شہروں میں چار سے چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سا منا کرنا پڑا ۔ لوڈشیڈنگ