اسلام آباد (این این آئی)قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں قومی امور پر مشاورت کی گئی ۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ بجٹ عوام دشمن ہے ، کسی صورت قابل قبول نہیں،دونوں رہنماؤں نے اے پی سی بلانے پر صلاح مشورہ کیا۔مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کی مزاج پرسی کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ شہباز شریف نے مزاج پرسی پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔