لاہور(خبرنگارخصوصی) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر امجد علی جاوا نے کہا ہے ڈیموں کی تعمیر کے لئے عوام میں شعور جنم لے چکا ہے ، ان ڈیموں کی تعمیر کے لئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ،آبی ذخائرے کے لئے کئی حوالوں سے وسائل درکار ہیں لیکن جب کوئی قوم کچھ کرنے ارداہ کرلے تو پھر کچھ مشکل نہیں ، پورا ملک اب ڈیموں کی تعمیر چاہتا ہے ، ملک کے کئی حصوں میں پانی محدود مدت کے لئے دستیاب ہے اگر ابھی سے اس حوالے سے منصوبہ بندی نہ کی گئی تو پھر یہ قلت آبی بحران کی شکل اختیارکرلے گی، انہوں نے کہاکہ آبی ذخائر کی تعمیر کے لئے نجی شعبہ کو شامل کیا جائے ، ڈیموں کی تعمیر کے لئے نیا محکمہ قائم کرنے سے اہداف جلد حاصل ہوں گے ، سیاسی جماعتوں کا اپنے منشور میں ڈیموں کی تعمیر شامل کرنا خوش آئند ہے ۔