لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر بھی انوکھے انداز میں کرکٹ میچ کھیلنے والے بچوں کی ویڈیو دیکھنے کے بعد ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے ۔شعیب اختر سوشل میڈیا پر وائرال ہونے والی مشہور ایپ ٹک ٹاک پر بنی ویڈیو میں بچوں کی پرفارمنس سے متاثرہوئے بنا نہ رہ پائے ۔گارڈن میں کرکٹ کھیلتے ان بچوں نے سلپ پر کیچ پکڑنے کا ایسا دلچسپ اور انوکھا طریقہ اپنایاکہ سب کو حیران ہی کرڈالا۔