راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک)کرکٹ کے میدان میں شہرت کے جھنڈے گاڑھنے والے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے گزشتہ روز اپنی 44 ویں سالگرہ منائی۔لہجے کے تلخ اور دماغ کے گرم مگر زبان کے سچے اور دل کے نرم شعیب اختر نے فاسٹ بولنگ سے بہت نام کمایا لیکن وہ لاتعداد تنازعات کا بھی شکار رہے جن میں خراب رویہ اور ڈرگ سکینڈل سر فہرست ہے ۔دنیا کا تیز ترین فاسٹ بولر قرار پانے والے رائٹ آرم فاسٹ بولر نے یہ اعزاز 2003 کے عالمی کپ میں انگلینڈ کے خلاف پول میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ترین گیند کرا کر حاصل کیا تھا۔