بنوں ( نمائندہ 92 نیوز )شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دھماکے میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ملٹری ہسپتال پہنچادیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکار تحصیل دتہ خیل میں معمول کے مطابق گشت پر تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ،زخمیوں میں سپاہی شہزاد، سپاہی قیصر اور سپاہی عادل عثمان شامل ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔