اسلام آباد؍ راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی؍مانیٹرنگ ڈیسک )شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کے ا ٓپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے قریب خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے ٹھکانے کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔دوران آپریشن دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 4جوان بھی شہید ہوگئے ۔شہدا میں سپاہی محمد اسماعیل خان، محمد شہباز یاسین، راجہ وحید احمد اورمحمد رضوان خان شامل ہیں۔علاقے کو کلیئر کردیا گیا ہے ۔