ایتھنز (این این آئی)یونان کے شمالی حصے میں آنے والے طوفان کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایاکہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چلنے والی طوفانی ہواؤں کی وجہ سے کم از کم ساٹھ افراد زخمی بھی ہوئے ۔ مرنے والے تمام افراد سیاح تھے ، جن کا تعلق چیک جمہوریہ، رومانیہ اور روس سے تھا۔ اس دوران بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ۔ اس طوفان سے سیاحوں میں مقبول جزیرہ نما خالکیڈیکی سب سے زیادہ متاثر ہوا۔