لاہور (نامہ نگار) صدر شاہ عالمی مارکیٹ حاجی حنیف نے کہا ہے کہ حکومت نے 2 روزہ ملک گیر ہڑتا ل کے بعد تاجروں کو سنجیدگی سے لیا اور مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے فی الحال ڈنگ ٹپاؤ کے طور پر خریدوفروخت کے لیے شناختی کارڈ کی شرط 31 جنوری تک مؤخر کر دی ہے مگر اس مسئلے کا حل شناختی کارڈ کی شرط کو مکمل ختم کرنا ہی ہے ۔ دُنیا کے کسی ملک میں ایسی زورا زوری نہیں کہ خریدوفروخت پر شناختی کارڈ دیا جائے یہ ہمارے معاشی بزرجمہر ہی ہیں جو ایسی تجاویز سوچ سکتے ہیں۔حاجی حنیف نے کہا انجمن تاجران ایک عرصہ سے مطالبہ کرتی آرہی ہے کہ ٹیکس ریٹرن فارم سادہ ترین اور اُردو زبان میں بھی ہو اب حکومت نے ایسا کرنے کا وعدہ کیا ہے تو یہ خوش آئند ہے ۔