اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے آسٹریلیا میں پاکستانی طالبعلم کو نسل پرستانہ حملے کا نشانہ بنائے جانے پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے معذرت کی ہے ۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی شنیرا نے ٹویٹ میں اس واقعہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ملک کی جانب سے طالبعلم عبداﷲ قیصر اور انکے اہلخانہ سے معذرت کی اور کہا یہ حملہ انتہائی ناگوار ہے ، آسٹریلیا رہنے کیلئے ایک محفوظ اور زبردست جگہ ہے لیکن تمام ممالک کی طرح ہمارے ہاں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔