الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں،اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ای ایم ایس کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان سرور ہوسٹنگ کا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن ایک بڑا ملکی ادارہ ہے ،جس کا کام ملک بھر میں صاف شفاف الیکشن کروانا ہے مگر بد قسمتی کے ساتھ الیکشن کمیشن کے پاس پاس ڈیٹا محفوظ کرنے کیلئے اپنا سرور ہی موجود نہیں، اس لیے الیکشن کمیشن عام انتخابات کیلئے نادرا کے سرور کا سہارا لے گااور الیکشن کمیشن نادرا کے سرور ہوسٹنگ کی مد میں کرایہ ادا کریگا۔نادرا کو جتنا کرایہ ادا کیا جائے گا اتنے پیسوں میں الیکشن کمیشن خود اپنا سرور بنا سکتا ہے ۔الیکشن کمیشن کے ساتھ دوسرے ادارے کا شریک ہونا عام انتخابات کو مشکوک بنا دے گا ۔ الیکشن کمیشن نے مختلف اضلاع میں ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے ای ایم ایس کا تجربہ کیا ہے۔ ای ایم ایس کے ذریعے نتائج انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ کے بھی بھیجیں جاسکیں گے، اس میں کیا صداقت ہے اس کا علم نہیں۔ پریذائیڈنگ افسران اپنے پولنگ اسٹیشن کے نتائج ریٹرننگ افسران کو بھجوائیں گے، ریٹرننگ افسران رزلٹ تیار کر کے ڈیجیٹل اور مینوئل طریقے سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا، ہر ریٹرننگ افسر کو چار چار ڈیٹا انٹری آپریٹرز دئیے جائینگے۔لیکن بنیادی سوال اپنی جگہ ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے انتظامات خود کرنے کی صلاحیت کیوں حاصل نہیں کرتا؟
الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان سرور ہوسٹنگ کا معاہدہ
پیر 20 نومبر 2023ء

آج کے کالم
یہ کالم روزنامہ ٩٢نیوز میں پیر 20 نومبر 2023ء کو شایع کیا گیا

آج کا اخبار
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں