لاہور (شوبز ڈیسک)نامور اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ میں نے عملی زندگی میں دوستوں سے زیادہ شمنوں سے سیکھا ہے ،شوبز میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے کا رواج عام ہے اور کسی کو کسی کی کامیابی ہضم نہیں ہوتی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے یہاں جو بھی مرد یا خاتون اداکار کامیابی کی سیڑھی چڑھنا شروع کرتا ہے تو اس کے خلاف سازشیں شروع کر دی جاتی ہیں اور کسی نہ کسی طرح اسے ناکام بنانے کے منصوبے بنائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ خدا کی ذات جسے عزت دے اسے کوئی ذلت نہیں دے سکتا لیکن کوئی بھی اس پر غور کرنے کے لئے تیار نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ خود ہی فلموں میں بریک لیا ہے اوربہت جلد ایک نئے پراجیکٹ کے ساتھ اپنے پرستاروں کے سامنے آئوں گا۔