لاہور( کلچرل رپورٹر،نیٹ نیوز) اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ ان کی پہلی جاب بطور مہندی آرٹسٹ تھی جہاں انہیں چاند رات پر مہندی لگانے کے 1500 سے 2000 روپے ملا کرتے تھے اور ان پیسوں سے فوراًجاکر چوڑیاں خرید لیتی تھیں۔ایک ویب انٹرویو کے دوران حرا مانی سے ان کی پہلی جاب، سیلری اور شوبز سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے ، حرا مانی کا کہنا تھا کہ وہ شوبز میں انٹری سے قبل پارلر میں مہندی لگانے کا کام کیا کرتی تھیں اور انہیں اس پر فخر ہے ۔ پارلر کے بعد انہوں نے بینک میں ملازمت کی جہاں ان کو 12000 روپے ملا کرتے تھے ۔شوبز کیرئیر سے متعلق حرا مانی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی آڈیشن نہیں دیا،انہوں نے پہلا ڈائیلاگ اپنے والد کو بولا تھا اور وہ یہ تھا ’اگر ابو میں نے آپ کی پسندسے شادی کی تو مرجاؤں گی لہٰذا مجھے اپنی پسند کی شادی کرنے دیں‘ جبکہ دوسرا ڈائیلاگ انہوں نے مانی کو بولا تھا اور وہ یہ تھا کہ ’اگر مانی تم نے مجھ سے شادی نہ کی تو میں مرجاؤں گی۔